تھائی لینڈ میں فصل کی کٹائی کے موقع پر راکٹ فیسٹیول کا آغاز

Last Updated On 17 May,2019 10:37 am

بنکاک: (روزنامہ دنیا) تھائی لینڈ کے صوبے یسو تھون میں سالانہ راکٹ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔ میلے میں مقامی طور پر تیار کردہ راکٹس استعمال کئے گئے جنہیں چیڑ کے تنوں کو خالی کرنے کے بعد دھماکہ خیز مواد بھر کر تیار کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی فصل کی کٹائی کے موقع پر اظہار تشکر کے طور پر منائے جانے والے اس منفرد میلے کیلئے مقامی افراد نے ہاتھوں سے دلچسپ و عجیب ڈیزائنز والے راکٹ تیار کئے۔

منفرد سٹائل کے راکٹس تیار کرنے کیلئے چیڑ کے درخت کے تنوں کو خالی کر کے اُس میں دھماکا خیز مواد بھرا گیا۔ ان راکٹوں کو بعد ازاں جب آسمان کی طرف چھوڑا گیا تو آسمان رنگوں سے سجا نظر آیا۔ 5دن تک جاری رہنے والے اس میلے میں ہزاروں افراد شرکت کیلئے پہنچے۔