جنوبی کورین خاتون حیران کن میک اپ کرنے لگی

Last Updated On 17 May,2019 10:39 am

سیول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں ایک خاتون حیران کن میک اپ کرنے لگی۔ لوگ جنوبی کوریا کی ماہر میک اپ ڈین یون کے میک اپ کو ناممکن قرار دے رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 25 سالہ میک اپ آرٹسٹ بصری دھوکے والا میک اپ کرتی ہے جس کو دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ اس میک اپ کے دوران خاتون برش سے اپنے چہرے پر دیواریں اور پارک بھی نقش کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر تصویریں سامنے آنے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں لوگ اسے پسند کر رہے ہیں اور متعدد ایسے ہیں جو تبصرہ کر رہے ہیں۔ ماہر میک اپ خاتون اس کے علاوہ دیگر خواتین پر بھی فن کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق میک اپ کے لیے خاتون واٹر کلر اور دیگر پینٹ کو استعمال میں لاتی ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے میک اپ آرٹسٹ کا خطاب بھی دیا ہے۔ خاتون کے انسٹا گرام پر 6 لاکھ کے قریب مداح بھی ہیں۔