خودساختہ بوڑھے ارب پتی نے ابوظہبی کی ملکیت کا دعوی کردیا

Last Updated On 16 May,2019 11:16 am

ابوظہبی: (روزنامہ دنیا) متحدہ عرب امارات کی عدالت میں اس وقت حیرت انگیز موڑ آیا کہ جب ایک بوڑھے شخص نے ریاست ابوظہبی کی ملکیت کا دعویٰ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بوڑھے خودساختہ ارب پتی نے ابوظہبی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ انہوں نے ابوظہبی کی عدالتوں میں بینکوں اور کمپنیوں پر مقدمات کی بھرمار کردی ہے۔

نادار بوڑھے ارب پتی کو یہ وہم ہوگیا ہے کہ ابوظہبی کے شہری اس کے آباؤ اجداد کی زمین پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہیں جنہوں نے سونے، چاندی اورہیروں کا بڑا ذخیرہ بھی یہاں منتقل کیا تھا۔