غزہ: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک مختلف ممالک میں کھانے پینے کی خصوصی روایات کیساتھ منایا جاتا ہے۔ مشکلات اور سختیوں کے باوجود فلسطینی علاقے غزہ میں قطائف مٹھائی کے لوگ دلداہ ہیں جس کو خریدنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں کا رُخ کرتی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں رمضان کے دوران قطائف نامی ایک مخصوص مٹھائی افطاری، سحری میں خصوصی طور پر خریدی جاتی ہے جس کے لیے گھنٹوں لائنوں میں لگنا پڑتا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مٹھائی کو تیار کرنے میں خشک میوہ جات،دہی،وائٹ چیز،کھجور،چینی اور دار چینی سمیت سبزیاں،تیل اور شوگر سوس کا استعمال ہوتا ہے۔