برطانیہ میں مڈ ریس کا انعقاد، مٹی اور کیچڑ سے بنے ٹریک پر دوڑ

Last Updated On 14 May,2019 09:56 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں سالانہ مڈ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے مٹی اور کیچڑ سے بنے ٹریک پر خوب دوڑ لگائی، اس ریس سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی مقاصد کیلئے وقف کر دی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سالانہ ریس میں سیکڑوں مرد و خواتین نے حصہ لیا اور پانی، کیچڑ، مٹی سے بنے دشوار گزار ٹریک پر دوڑ لگاتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی، اس دوران کچھ لوگ گرتے گرتے بچے تو کچھ کیچڑ میں لت پت ہو کر اپنے اہل خانہ کی جانب سے بھی نہیں پہچانے جا رہے تھے۔۔

ریس میں شریک مردوخواتین اور شائقین نے خاص طور پر اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔ واضح رہے اس ریس سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی مقاصد کیلئے وقف کی جاتی ہے۔