لاہور: (روزنامہ دنیا) کیا آپ جانتے ہیں کہ انٹارکٹیکا میں کون سے جانور نہیں رہتے؟ دنیا میں سب سے زیادہ آتش فشاں کس سیارے میں ہیں؟ اور انگریزی زبان کا کون سا لفظ سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے؟
فرانسیسی روزانہ اوسطاً 8.83 گھنٹے سوتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں یہ سب سے زیادہ تناسب ہے۔ ایک فرد کے سانس لینے کے لیے جس قدر آکسیجن سالانہ درکار ہوتی ہے، وہ سات سے آٹھ درخت پیدا کرتے ہیں۔
چلتے ہوئے ہر ایک قدم کے ساتھ جسم کے دو سو پٹھے متحرک ہوتے ہیں۔
عام طور پر لوگ کاغذ کی نسبت سکرین پر 10 فیصد کم رفتار سے پڑھتے ہیں۔
اگر خرگوش کو شکاری کا پتا نہ ہو اور وہ اچانک پہنچ جائے تو خوف سے اس کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔
دنیا میں ہر چار کرینوں میں سے ایک دبئی میں ہے۔
نظام شمسی میں سب سے زیادہ آتش فشاں سیارہ زہرہ پر ہیں۔
انٹارکٹیکا واحد برِاعظم ہے جس میں کچھوے نہیں رہتے۔
حرف ’’E‘‘ انگریزی میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اورانگریزی کے تقریباً 11 فیصد الفاظ میں آتا ہے۔
گزشتہ برس دنیا کا سب سے صحت مند مقام ’’وادی شنگریلا‘‘ کو قرار دیا گیا۔ یہ وادی پاناما میں ہے۔ قدرتی مناظر، سستی رہائش اور دوسرے علاقوں کی نسبت طویل العمری جیسے عوامل کی وجہ سے اسے چنا گیا۔
پہلی عالمی جنگ کے دوران فون کی تاروں کی تباہی سے ’’یو ایس فرسٹ انفنٹری‘‘ کا دیگر سپاہ کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا۔
ایک پالتو کتے نے رابطہ کاری کا کردار نبھا کر بہت سی جانیں بچائیں اور مرنے کے بعد اسے فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا۔