جنگلات کی آگ پر قابو پانے کے لئے بکریوں سے مدد طلب

Last Updated On 12 May,2019 10:49 pm

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) کچھ عرصہ قبل سان فرانسسکو اور کیلیفورنیا کے جنگلات میں ہولناک آگ کی خبریں سنی گئیں، اب خبر یہ ہے کہ کیلیفورنیا کے شعبہ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کیلئے بکریوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ بکریاں اور بکرے خشک گھاس کو مزے سے کھاتے ہیں اور سوکھی گھاس، ڈنٹھل اور مسواک جیسی خشک لکڑیوں کی کمی سے خود جنگل کی آگ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

اگلے ہفتے لاس اینجلس کے گھنے جنگلات میں سینکڑوں بکریاں بھیجی جائیں گی جو ایسی چیزوں کو تلف کریں گی جو فوری آگ پکڑتی ہیں۔