لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) سان فرانسسکو اور کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کے لیے شعبہ فائر بریگیڈ نے بکریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مدد لینے کا مقصد بکریاں خشک گھاس کو مزے سے کھاتی ہیں۔ سوکھی گھاس اور مسواک جیسی خشک لکڑیوں کی کمی سے جنگل کی آگ پر قابو پانے میں بھی مدد مل سکے گی۔
اس حوالے سے امریکی ادارے وینچیرا کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ نے اگلے ہفتے لاس اینجلس کے گھنے جنگلات میں سینکڑوں بکریاں بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جو ایسے سبزے کو ختم کریں گی جس سے آگ پھیلتی ہے۔ آسمانی بجلی گرنے یا انسانی غلطی کے نتیجے میں جنگل میں لگنے والی آگ پھیلنے میں سب سے اہم کردار سوکھی گھاس اور لکڑیوں کا ہوتا ہے جسے بکریاں چرتی ہیں اس طرح آتشزدگی کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق بکریاں مطلوبہ اہداف حاصل کرنے تک چرتی رہیں گی۔ کام مکمل ہونے پر ان بکریوں کو دوسرے علاقوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔ یہ بہترین اور آسان طریقہ ہے جس سے خشک گھاس اور مسواک والی لکڑیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔