میکسیکو سٹی: (روزنامہ دنیا) میکسیکو میں انوکھا میدانِ جنگ سجا دیا گیا ہے جس میں سینکڑوں شہری فوجیوں کا روپ دھار کرایک دوسرے سے لڑتے دکھائی دئیے، نقلی ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر خوب فائرنگ کی اور گولے برسائے.
میڈیا رپورٹ کے مطابق مئی 1862 میں لڑی جانے والی جنگ میں فرانس کی فوج کو شکست دینے کی خوشی میں میکسیکو کے افراد نے اس دن کی یادیں تازہ کرنے کیلئے یہ انوکھی لڑائی لڑی اور سپاہیوں کی وردی پہن کر ننھی کھلونا توپوں سے گولے برساتے اور کھلونا بندوقیں چلاتے دکھائی دئیے۔
مقامی افراد نے اس جنگ میں بڑی تعداد میں حصہ لیا اور فرانس کی فوج کے خلاف یادگار فتح کا بھرپور جشن منایا۔