منسک: (دنیا نیوز) بیلاروس میں اچھی فصل کے لیے روایتی موسیقی پر رقص کیا گیا، مردوں نے دھنیں بکھیریں تو خواتین نے روایتی ملبوسات پہنے خوشحالی کے گیت گائے۔
مشرقی یورپ کے ملک بیلاروس میں کسانوں کا روایتی میلہ، دیہاتیوں نے اچھی فصل اور خوشحالی کے لیے گیت گائے۔ مردوں نے خوبصورت دھنیں بکھیریں اور خواتین نے روایتی ملبوسات پہنے اور دلکش گیت گائے۔
شرکا کا کہنا ہے یہ قدیم روایات انہوں نے جنگ کے دنوں میں بھی قائم رکھی، یہ سلسلہ ان کی نئی نسلیں بھی جاری رکھیں گی۔خواتین نے لوک گیت گانے کے ساتھ ساتھ رنگ دار کاغذ سے پھول بھی بنائے جو عبادت کے لیے کھیتوں میں بھی لے جائے گئے۔