قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصر کی وزارت آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ کے مضافاتی علاقے الجیزہ میں فرعون شاہ خفرع کے کاہنوں کا بڑا مقبرہ دریافت ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الجیزہ ہی میں دنیا بھر میں مشہور اہرامات اور ابو الہول پائے جاتے ہیں۔ آثار قدیمہ کی سپریم کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مصطفی وزیری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مصری ماہرین نے فرعون کے پانچویں خاندان کے 2کاہنوں کی مشترکہ قبر دریافت کی ہے۔
ڈاکٹر مصطفی کا کہنا تھا کہ یہ دونوں شاہ خفرع کے عہد میں متعدد عہدوں پر فائز رہے، ایک کانام ’’بحنوی کا‘‘ اور دوسرے کا نام ’’نوی‘‘ تھا۔