فرینکفرٹ: (نیٹ نیوز) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نے اپنے مہابت کو 32 برس بعد دیکھا تو اس کے پاس چلی آئی۔
پیٹر نامی مہابت نے بھی ہتھنی کی سونڈ تھام کر اس کے ساتھ محبت کا اظہار کیا جبکہ اس دوران ہتھنی بھی انتہائی اطمینان کے ساتھ کھڑی رہی۔
طویل عرصے بعد ہونے والی اس انوکھی ملاقات کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئے اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جا رہا ہے۔