ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں سکول کے بچے کلاس میں بلیک بورڈ پر خوبصورت پینٹنگ بنانے لگے جس کے لیے رنگ برنگی چاک کو استعمال کیا جاتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصوری کا یہ شوق جاپان بھر میں پھیل چکا ہے اور چند سال قبل ایک ٹیچر ہیروٹوکا ہاما ساکی نے نواحی علاقے نارا کے ایک سکول میں کام شروع کیا تھا۔ اس نے چاک سے سپر ہیرو کارٹون اور ایمنی بنائی تھیں جس نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا جس پر لوگ متاثر ہوئے اور سکولوں کے تختہ سیاہ پر طرح طرح کی ڈیزائن اور پینٹنگ بنانا شروع ہو گئے۔
بعض اساتذہ طالبعلموں کو پیچیدہ تصاویر بنانے کے لیے ایک ہفتہ یا اس سے زائد وقت کیلئے بھی بلیک بورڈ دے دیتے ہیں اور بچے خوشی خوشی اپنے شاہکار تخلیق کرتے ہیں۔
جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں پینٹنگ کیلئے خاص بلیک بورڈ بھی تیار ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلئے بلیک بورڈ کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔ اس کے علاوہ نوعمر مصوروں کے درمیان کئی اقسام کے مقابلے بھی شروع ہوچکے ہیں۔