24 گھنٹے میں 100 کلومیٹر تک گاڑی کو دھکا لگانے کا عالمی ریکارڈ

Last Updated On 03 May,2019 11:45 am

زغرب: (روزنامہ دنیا) کروشیا سے تعلق رکھنے والے 27سالہ ٹومیسلوو لوبنجک کا شمار بھی ایسے منچلوں میں کیا جاسکتا ہے جس نے گاڑی کو دھکا لگا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹومیسلوو نے 730 کلو وزنی سمارٹ کار کو 24 گھنٹے میں 100 کلو میٹر تک دھکیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ اس دوران اس نوجوان نے ہر گھنٹے بعد صرف 3 منٹ کا بریک لیا۔

اس شاندار ریکارڈ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے تسلیم کرلیا ہے اور آئندہ ایڈیشن میں شامل کر دیا جائے گا۔