میکسیکو کے دیہات میں سجے سنورے "گدھوں کا میلہ" منایا گیا

Last Updated On 02 May,2019 09:12 am

میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) گدھوں کی ایسی سج دھج آپ نے پہلے نہ دیکھی ہو گی۔ میکسیکو کے دیہات میں ڈونکی فیسٹیول منایا گیا۔ گدھے خوب بنا سنوار کر لائے گئے۔ میلے میں گدھوں پر بیٹھ کر پولو میچ بھی کھیلا گیا۔

 میکسیکو کے شمالی قصبے اوٹمبا میں لگا انوکھا میلہ، دیہاتی دور دور سے اپنے گدھے سجا کر لائے۔ کسی نے رنگ برنگی جھنڈیاں اور سرخی تک لگا دی۔ تو کسی نے گدھے کے سر پر تاج سجا دیا۔ شرکا کا کہنا ہے یہ ہمارے لیے بھی خوشی کا باعث بنتا ہے، ایک دن انہیں بھی خصوصی اہمیت دینی چاہیے۔

ڈونکی فیسٹیول میں دوڑ کے مقابلے بھی ہوئے، میلے میں گدھوں پر بیٹھ کر پولو میچ بھی کھیلا گیا، یہ میلہ گزشتہ ساٹھ سال سے مسلسل منایا جاتا ہے جس میں گدھوں کی خوب آو بھگت ہوتی ہے۔