رونے کا بہترین وقت کون سا ہے اور اس کے فوائد کیا ہیں؟ دلچسپ تحقیق

Last Updated On 02 May,2019 11:49 am

لاہور: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں کی دلچسپ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ زیادہ روتے ہیں ان کا وزن دوسرے لوگوں سے کم ہوتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی اس دلچسپ تحریر میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دوسروں کے سامنے رونے میں شرمندگی محسوس کرتے ہیں اور اپنی کمزوری چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، انھیں ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر لینا چاہیے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ رونے سے مخصوص ہارمونز خارج ہوتے ہیں۔ یہ تمام ہارمونز اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب ہم شدید دباؤ کا شکار ہوتے ہیں، ان ہی سے ہمارا وزن کم ہوتا ہے اور دل کو سکون بھی ملتا ہے۔ اس سلسلے میں ماہرین نے دلچسپ تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ کہ رونے کیلئے بہترین وقت شام سات سے رات 10 بجے تک ہے۔

رپورٹ کے مطابق جذبات اور آنسووں کو کبھی بھی چھپا نہ نہ رکھیں بلکہ اگر آپ کسی بات پر بہت تکلیف میں یا دکھ میں ہیں تو ضرور روئیں، اس سے نہ صرف دل کو تسکین ملتی ہے بلکہ آپ ہلکا بھی محسوس کرتے ہیں۔ رونے سے دماغ پر موجود ایک بوجھ سا بھی کم محسوس ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ رونے کو کمزوری ہرگز نہ سمجھے، یہ ایک جیتے جاگتے انسان کا عام سا فعل ہے جو اس کے نارمل ہونے کی نشانی ہے۔