ترکی میں دنیا کا سب سے بڑا قالین تیار

Last Updated On 30 April,2019 10:56 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ترکی میں خوبصورت مہکتے پھولوں سے دنیا کا سب سے بڑا ٹیولپ قالین تیار کر لیا گیا، اس کی نمائش 2 روز جاری رہے گی اور اس کو گنیز بک میں شامل کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں سرخ، سفید، پیلے، لال اور جامنی رنگ کے 6 لاکھ 40 ہزار گُلِ لالہ کے پھولوں کا استعمال کرتے ہوئے 14سو سکوائر میٹر لمبا خوبصورت اور مہکتا قالین تیار کیا گیا ہے۔

پھولوں سے مہکتے اس قالین کی نمائش دو روز تک جاری رہے گی جبکہ دنیا کے اس سب سے بڑے ٹیولپ کارپٹ کو باقاعدہ گنیز بک میں شامل کرنے کی درخواست دیدی گئی ہے۔