بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں ایک ایسا عجیب و غریب شخص ہے جو ناک سے پانی پی کر اسے آنکھوں سے نکالنے کا کرتب دکھاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی نوجوان ژہانگ یالونگ پیشے کے اعتبار سے کراٹے ماسٹر ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ژہانگ نے پانی سے بھرا گلاس اٹھایا اور پانی منہ سے پینے کے بجائے ناک سے اندر کھینچا بعد ازاں انہوں نے اس پانی کو آنکھوں سے آنسوؤں اور دھار کی صورت میں باہر نکالنے کا مظاہرہ کیا۔
اس نے یہ تجربہ دودھ سے بھی کیا، اس کا کہنا ہے کہ اس میں مہارت کیلئے 10سال لگے۔