ماسکو: (دنیا نیوز) ماسکو اجلاس میں امریکا افغانستان سے فوج نکالنے پر تیار، امریکا چین اور روس نے مجموعی امن عمل کے لیے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے ذمہ دارانہ انخلا پر اتفاق کر لیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا جس میں تمام فریقین سے تشدد کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔ افغانستان پر آئندہ سہ فریقی اجلاس بیجنگ میں ہوگا۔
ادھر غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کابل میں موجود آدھے سفارتی عملے کو ستمبر تک واپس امریکا بلوالیں گے۔ امریکی سفارتخانے میں 1500 افراد پر مشتمل عملہ موجود ہے۔
پلان کے تحت اگلے برس امریکا نے سفارتی عملے کی واپسی کا فیصلہ فوجی انخلاء کے فیصلے کے بعد کرنا تھا۔ چار برس قبل امریکا نے آٹھ سو ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کر کے سفارتخانے کی توسیع کی تھی۔