ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے کم جانگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ روسی صدر نے شمالی کوریائی رہنما سے جزیرہ نما کوریا کے حالات پر تفصیلی بات چیت کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات روسی شہر ولادی ووسٹوک میں ہوئی۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے گہرے تعلقات چاہتا ہوں۔ دونوں رہنمائوں نے عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے۔
شمالی کوریا کے کم جانگ ان نے کہا کہ ملاقات سے روس اور ہمارے درمیان اسٹرٹیجک تعلقات کو فروغ ملے گا اور خطے میں استحکام بھی پیدا ہونے کا امکان ہے۔