واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی انتخابات کے دوران روسی مداخلت سے متعلق امریکی محکمہ صحت انصاف نے ملر رپورٹ کانگریس میں پیش کر دی ہے۔
امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار کا کہنا ہے کہ 2016ء کے انتخابات میں ٹرمپ اور روس کے درمیان کوئی رابطہ ثابت نہیں ہوا البتہ روس کی انٹیلی جنس نے ہیکرز کے ذریعے امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی تھی۔ روسی ہیکرز نے کچھ ای میلزحاصل کرکے وکی لیکس جیسی ویب سائٹ کو بھی دیں تھیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رد عمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ نہ ہی رابطہ ثابت ہوا اور نہ ہی مداخلت کے ثبوت ملے۔ نفرت کرنے والوں اور ڈیموکریٹس کا ’’ گیم اوور‘‘ ہو چکا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ اسپیشل کونسل رابرٹ مُلر نے تحریر کی تھی۔ ادھر کانگریس اسپیکر نینسی پیلوسی نے چارسو صفحات پر مشتمل رپورٹ عوام کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔