یوگنڈا کی خاتون اپنے 38 بچوں کو اکیلے پالنے میں مصروف

Last Updated On 29 April,2019 11:14 am

کمپالا: (روزنامہ دنیا) یوگنڈا میں 39 سالہ خاتون اکیلے اپنے 38بچوں کو پال رہی ہے، مریم نباٹانزی نامی خاتون اب تک 44بچوں کو جنم دے چکی ہے جن میں سے 6 کا انتقال ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قصبہ موکونو میں رہائش پذیر مریم کی شادی 12 برس کی عمر میں ایک 28سالہ شخص سے ہوئی جس کے بعد وہ 13برس کی عمر میں پہلی مرتبہ ماں بنیں۔

6بچوں کی خواہش رکھنے والی مریم 6 مرتبہ جڑواں، 4مرتبہ تڑواں جبکہ 3 مرتبہ ایک ساتھ 4 بچوں کو جنم دے چکی ہیں۔ مریم کا شوہر انہیں چھوڑ چکا ہے جس کے بعد اب وہ اپنے تمام بچوں کی پرورش اکیلے ہی کر رہی ہیں۔