برازیل: میاں بیوی نے ریگستانی زمین کو جنگل میں بدل ڈالا

Last Updated On 28 April,2019 11:44 am

برازیلیا: (ویب ڈیسک) برازیل میں میاں بیوی نے ریگستانی زمین کو سرسبز و شاداب بنا کر ایک گھنے جنگل میں بدل ڈالا۔ دونوں نے 19 سال کے دوران 27 لاکھ درخت لگائے۔

پیشے کے لحاظ سے سیبستیاؤ روبیرو سیلگیڈو فوٹو گرافر اور صحافی ہیں لیکن انہوں نے آب و گیاہ علاقے کو گھنے جنگل میں تبدیل کیا جسے ایٹلانٹک فاریسٹ کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنی بیوی لیلیا ڈیلیوئز وانِک سیلگیڈو کی مدد سے 1998 سے شجرکاری شروع کی تھی۔ اسی سال وہ روانڈا کی ہولناک جنگ کی تصویر کشی کرکے واپس آئے تھے لیکن اتنے دلبرداشتہ تھے کہ انسانیت پر سے ان کا اعتماد اٹھ گیا تھا۔ اس پر ان کے والدین نے اپنا پرانا کھیت ان کے حوالے کردیا جس کی بحالی کی ذمے داری اب دونوں میاں بیوی پر تھی۔
فارم کا رقبہ 1750 ایکڑ تھا لیکن اس کے ایک فیصد سے بھی کم رقبے پر درخت موجود تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی سیستیاؤ کے والدین نے درخت کاٹ کاٹ کر اس کی لکڑی فروخت کردی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے دن رات محنت کی اور اب اس جنگل میں پرندے ، جانور، حشرات اور مچھلیاں بھی پائی جاتی ہیں۔