ہاتھوں سے محروم 10سالہ بچی نے رائٹنگ مقابلہ جیت لیا

Last Updated On 26 April,2019 11:39 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ بچی سارہ ہائنسلے نے دونوں ہاتھو ں سے محروم ہونے کے باوجود ’’نیشنل ہینڈ رائٹنگ کانٹیسٹ‘‘ میں ’’نیکولس میگزم ایوارڈ‘‘ جیت لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 10 سالہ سارہ پیدائشی طور پر ہی دونوں ہاتھوں سے محروم تھی تاہم کسی قسم کے کام کو ایک عام بچے کی طرح یا اس سے بہتر طور پر انجام دینے سے گھبراتی اور کتراتی نہیں ہے۔

سارہ نے والدین کی تربیت کی بدولت بچپن ہی سے اپنے کام خود انجام دینے شروع کر دیئے تھے، سارہ کا کہنا تھا کہ اس نے پڑھائی لکھائی کو بھی مشکل نہیں سمجھا، اپنی کامیابی پر مجھے بے حد فخر محسوس ہوا۔ سارہ بائیک چلانے اور سوئمنگ کی بھی شوقین ہے۔