خطرے کے وقت ساتھیوں کو خبردار کرنے والی مچھلیاں

Last Updated On 26 April,2019 12:04 pm

ٹورنٹو: (روزنامہ دنیا) بعض مچھلیاں شکاری یا کسی اور خطرے کو محسوس کر کے پانی میں ایسے کیمیکل خارج کرتی ہیں جس سے اسی نسل کی دیگر مچھلیاں خبردار ہوکر اپنے بچاؤ کی تدبیر کرلیتی ہیں اور اکثر قریب آکر اپنے غول کو مزید مضبوط بنا دیتی ہیں۔

کینیڈا کی سسکواچ ون یونیورسٹی کے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دریافت پوری دنیا میں مچھلیوں کے تحفظ کیلئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ مچھلی خطرہ محسوس کرتے ہی کیمیائی اجزا اپنے جسم سے خارج کرتی ہے جسے فوری طور پر اس کی دیگر دوست مچھلیاں بھانپ لیتی ہیں ، یہ اہم کیمیکل مچھلی کے پیشاب میں پایا جاتا ہے۔