کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں موجود زرافے اپنے سامنے بنتے پانی کے بلبلوں کو دیکھ کر حیران اور پریشان رہ گئے۔
آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کی جاری کردہ ویڈیو کے مطابق بلبلوں کو حیرانی سے دیکھتے زرافہ حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں جس کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ صرف بچے ہی نہیں جانور بھی پانی کے بلبلوں کے دیوانے ہوتے ہیں۔
یہ مناظر آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے وی ری اوپن رینج نامی چڑیا گھر کے ہیں جہاں زرافوں کیلئے مصنوعی بلبلوں کا اہتمام کیا گیا۔
اپنے سامنے اُڑتے بلبلوں کو دیکھ کر کچھ زرافے حیران ہوئے تو کچھ نے پکڑنے اور کھانے کی کوشش بھی کی جبکہ زرافوں کے انداز کو دیکھ کر شہری خوب محظوظ ہوئے۔
WATCH: Staff at the Werribee Open Range Zoo in Australia brought a new experience to their resident giraffes. >https://t.co/zjL8B2W2ol pic.twitter.com/gvgRz0hE1h
— CBS 13 News (@WGME) April 23, 2019