17 ڈالر خرچ کریں اور جی بھر کر اپنا غصہ نکالیں

Last Updated On 24 April,2019 11:12 am

عمان: (روزنامہ دنیا) اردن میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہنے والے اور غصیلے افراد کیلئے انوکھی آفر پیش کر دی گئی۔ اب گھر کا فرنیچر اور ٹی وی جیسی اشیا توڑ کر ہزاروں کا نقصان کرنے کی بجائے صرف 17 ڈالر خرچ کریں اور جی بھر کر اپنا غصہ نکالیں۔

رپورٹ کے مطابق عمان میں ایک’’ایکس ریج روم‘‘ نامی کمرہ بنایا گیا ہے جہاں شدید غصے میں بھرے شہری صرف 17 ڈالر خرچ کر کے پرانے ٹی وی، مانیٹر، ونڈ سکرین اور شیشے کے برتنوں کو توڑ سکتے ہیں اور اسی طرح کسی اور کا غصہ تسلی سے کاٹھ کباڑ پر اتار سکتے ہیں۔

یہاں آنیوالے افراد کو باقاعدہ حفاظتی جیکٹ اور ہیلمٹ پہنائی جاتی ہے تاکہ وہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہیں۔