گارڈز کو ماں باپ سمجھنے والے 2 گوریلے

Last Updated On 24 April,2019 11:00 am

کنشاسا: (روزنامہ دنیا) کانگو کی البرٹائن ویلی میں بنے نیشنل پارک میں رہنے والے 2 گوریلے سکیورٹی گارڈز کو اپناماں باپ سمجھنے لگے ہیں، ان کی ماوں کو 12 سال قبل شکاریوں نے ہلاک کر دیا تھا۔

پیار ایسی چیز ہے جو انسان تو انسان، جانور کو بھی اپنا بنا لیتی ہے۔ اس کا تازہ مشاہدہ کانگو میں دیکھنے میں آیا جہاں دو گوریلے اپنی دیکھ بھال کرنے والے گارڈز سے اس قدر مانوس ہو گئے ہیں کہ ان کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جولائی 2007 میں ان گوریلوں کی ماؤں کو شکاریوں نے ہلاک کر دیا تھا، اس وقت ایک کی عمر 2 ماہ تھی جبکہ دوسرا 4 ماہ کا تھا، سکیورٹی گارڈز نے گشت کے دوران ان بچوں کو تحویل میں لیا تھا اور نیشنل پارک میں رکھ کر ان کی دیکھ بھال کی۔ پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹر انوسنٹ مبورناوا کا کہنا ہے کہ دونوں گوریلوں نے رکھوالوں کی نقل اتارنا سیکھ لیا ہے اور وہ انہیں ہی ماں باپ سمجھتے ہیں۔