ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان کے نابینا شخص نے بغیر قیام کئے 2 ماہ میں بحرالکاہل عبور کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، 52 سالہ میٹشرویو الوموٹو نے مجموعی طور پر 14 ہزار کلو میٹر کا سمندری سفر طے کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی باشندے نے امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا سے 24 فروری کو اپنی 40 فٹ لمبی کشتی پر سمندری سفر کا آغاز کیا تھا، سمندری راستوں کی رہنمائی کیلئے امریکی جہاز ران ڈگ سمتھ ان کے ساتھے۔
میٹشر ویو الوموٹو 2013 میں بحرالکاہل عبور کرنے کی کوشش میں کشتی ٹوٹنے کے باعث ناکام ہو گئے تھے۔ بحرالکاہل عبور کرنے کے بعد انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ دوسری کوشش میں سمندری سفر مکمل کرنا ’خواب کو حقیقت‘ مل جانے کے مترادف ہے۔
میٹشر نے مزید کہا کہ میں پوری دنیا میں سب سے خوش نصیب شخص ہوں، خیال رہے کہ میٹشرویو الوموٹو 16 برس کی عمر میں بنیائی سے محروم ہو گئے تھے۔