ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں اخبارات کو گھر گھر پہنچانے والا 69 سالہ شخص سب کی نظروں میں سما گیا۔ یوشیرو ہیر اڈا کا ایک اور نام شن جو کہ 45 سال سے ٹائیگر کا پلاسٹک سے بنا ماسک پہن رہا ہے۔ اسی بنا پر وہ جاپان میں غیر معمولی شہرت رکھتا ہے۔
یوشیرو کے مطابق 24 سال کی عمر میں یہ ماسک خریدا اور اپنے ساتھ عہد کیا کہ زندگی بھر اسے چہرے پر ہی سجائے رکھوں گا۔ اس دوران یوشیرو نے تعلیم بھی چھوڑ دی اور گھر گھر اخبارات تقسیم کرنے لگا۔
یوشیرو کے مطابق اس نے میلے سے ایک ہی وقت 30 ماسک خریدے اور 1972ء کے بعد سے ہر روز بلاناغہ ماسک پہننا شروع کر دیا جو میں بوقت ضرورت ہی اتارتا ہوں۔ جاپان میں انہیں ٹائیگر کے نام سے بلایا جاتا ہے۔