تہران: (روزنامہ دنیا) یوں تو آپ نے کئی نوجوانوں اور ماہر کھلاڑیوں کو فٹ بال کھیلتے اور اس سے کرتب بازی کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن ایران سے تعلق رکھنے والا پانچ سالہ ارات حسینی نامی بچہ نہ صرف فٹبال کھیلنے کا ماہر ہے بلکہ جمناسٹک سٹنٹ میں بھی خوب کمال دکھاتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ارات اپنی مہارت کی بنا پر کئی کارنامے پیش کر چکا ہے جبکہ یوں ماہر کھلاڑیوں کی طرح فٹبال کھیلتے اورجمناسٹک کے کرتب دکھاتے اس کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
محض 3 سال کی عمر میں ارات اپنے جسم کو آڑھے ترچھے انداز میں کمان کی طرح ایسے موڑتا ہے کہ بچے تو بچے، بڑے بھی حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔ رسی کے ذریعے چھت تک اوپر چڑھنا ہو یا آنکھوں پر پٹی باندھ کر لکڑی کا پل پار کرنا ہو، ارات کمانڈوز جیسی مہارت کیساتھ مذکورہ سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔