پیرس: (روزنامہ دنیا) فرانس کی ایک عدالت نے چار افراد کو یورپی ممالک میں گائے کے نام پر گھوڑے کا گوشت فروخت کرنے کے جرم میں دو برس تک قید کی سزا جبکہ ایک فرانسیسی کمپنی پر ایک لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دو فرانسیسی اور دو ڈچ شہری یورپ میں گھوڑے کے گوشت پر گائے کے گوشت کا غلط لیبل لگا کر فروخت کرنے کے مجرم قرار دے دئیے گئے ہیں۔ پیرس کی ایک عدالت نے مذکورہ مجرموں پر شیائے خور و نوش کے سکینڈل میں ملوث ہونے کے نتیجے میں قید اور جرمانہ عائد کیا ہے۔
سال 2013 میں یورپ بھر میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ گائے کے گوشت کے لیبل کے ساتھ گھوڑے کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے۔ منظر عام پر آنے والے اس سکینڈل کے مطابق گھوڑے کا گوشت کم قیمت میں بیلجیئم، رومانیہ اور کینیڈا سے درآمد کیا جاتا تھا اور بعدازاں برطانیہ اور فرانس میں گائے کے گوشت کی قیمت پر فروخت کر کے منافع کمایا جاتا تھا۔
مجرموں سزائیں سنائے جانے کے ساتھ ساتھ ان پر دو سال کے عرصے تک گوشت کی صنعت میں کام کرنے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ ایک میٹ پراسیسنگ کمپنی کے منیجر کو ایک سال کے لیے معطل بھی کیا گیا ہے۔