ساحل سے 200 کلومیٹر دور تیرتے کتے کو بچا لیا گیا

Last Updated On 18 April,2019 09:49 am

بنکاک: (ویب ڈیسک) دور تیل نکالنے والی ایک ٹیم نے تھائی لینڈ کے ساحل سے 220 کلومیٹر دور نڈھال کتے کو تیرتے دیکھا تو فوری طور پر اسے ریسکیو کر لیا گیا۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق اب تک یہ واضح نہیں کہ یہ کتا سمندر میں اتنی دور تک کس طرح پہنچا؟ کتے کو بچانے والی ٹیم نے اسے بونرڈ کا نام دیا ہے۔

تیل نکالنے والی ٹیم نے دیگر بحری جہازوں سے رابطہ کیا اور ساحل کی جانب واپس جاتے ہوئے ایک ٹینکر سے مدد مانگی۔ کتے کے بالوں سے سمندری پانی کا نمک صاف کرنے کے لیے اسے پانی سے نہلایا گیا۔

کتے کو بچانے والوں کا کہنا ہے کہ ریسکیو کے دوران سمندر پرسکون تھا جس کی وجہ سے اس کی نشاندہی ممکن ہو سکی۔ بونرڈ کو ایک کرین کی مدد سے تیل بردار جہاز پر منتقل کیا گیا، بعد میں اسے جنوبی تھائی لینڈ میں ایک جانوروں کی کلینک میں منتقل کیا جانا تھا۔