لاہور: (ویب ڈیسک) ان عجیب وغریب بیکٹیریا کو بحرالکاہل کی 11 ہزار میٹر گہری کھائی میں دریافت کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے بحرالکاہل میں ماریانا ٹرینچ کے مقام پر گہری کھائی میں عجیب وغریب بیکٹیریا دریافت کیے ہیں جو تیل کھا کر اپنی زندگی کو بسر کر رہے ہیں۔
ان عجیب وغریب بیکٹریا کو دریافت کرنے والے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ لی سمتھ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تیل کھانے والے یہ بیکٹیریا بحرالکاہل کی 11 ہزار میٹر گہری کھائی میں ہی ملے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سمندروں کی گہرائی تک تیل کے اجزا سرایت کر رہے ہیں جو ایسے بیکٹیریا کی افزائش کر رہے ہیں۔ تاہم اس کی ایک اور وجہ بھی ہو سکتی ہے کہ انہی گہرائیوں میں بعض بیکٹیریا ایسے بھی ہیں جو ہائیڈرو کاربنز تیار کر رہے ہیں۔