چین میں روایتی لالٹین فیسٹیول کا انعقاد

Last Updated On 16 April,2019 10:22 pm

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں روایتی لالٹین فیسٹیول میں سینکڑوں افراد ایک جگہ جمع ہوئے اور کاغذ سے بنی لالٹینوں پر اپنے دل کی خواہشات و پیغامات لکھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں گزشتہ برسوں کی طرح اس مرتبہ بھی لالٹین فیسٹیول بھرپور اہتمام سے منایا گیا، سینکڑوں افراد ایک جگہ جمع ہوئے اور کاغذ سے بنی لالٹینوں پر اپنے دل کی خواہشات و پیغامات لکھے اور پھر ان لالٹینوں کو روشن کر کے فضا میں بلند کیا تو آسمان روشنیوں سے بھر گیا۔

اس روایتی فیسٹیول میں جہاں لوگوں نے لالٹینیں فضا میں بلندکر کے خوب انجوائے کیا وہیں ہزاروں لالٹینوں سے سجے خوبصورت منظر نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔