کیپ کانیورل (نیٹ نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کیپ کارنیول میں ایک مور نے ٹریفک قوانین کی پابندی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنے والوں حیرت میں مبتلا کردیا۔
مور نے سڑک پار کرنے کیلئے کراس واک کا استعمال کیا ،ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے مور کو دیکھ کر جہاں ڈرائیورز حیران رہ گئے وہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔صارفین نے اس مور کی طرف سے ٹریفک قوانین کی پابندی کے مظاہرے کو بے حد پسند کیا اور اسے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے سبق قرار دیا۔