جنیوا: (روزنامہ دنیا) جواہرات سے سجا خوبصورت تاج نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا، یہ تاج 1904 میں جرمن فریڈرک فرانسس چہارم نے اپنی دلہن کو تحفے میں دیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلام گھر انتظامیہ کے مطابق تاج سوا تین کروڑ سے پانچ کروڑ روپے تک نیلام ہونے کا امکان ہے، تاج کی نیلامی اگلے ماہ کی 15 تاریخ کو جنیوا میں ہو گی۔
اس تاج کے بہت چرچے ہیں اور صارفین اس کی تاریخ جاننے کیلئے معلومات شیئر کر رہے ہیں۔ کئی صارفین کا خیال ہے کہ جواہرات سے سجا ہوا یہ تاریخی خوبصورت تاج 5 کروڑ روپے سے بھی مہنگا فروخت ہو جائے گا۔