لڑکی کی آنکھ میں شہد کی زندہ مکھیاں، ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے نکالیں

Last Updated On 11 April,2019 10:58 am

تائی پے: (روزنامہ دنیا) تائیوان میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے طبی ماہرین کو حیران کر دیا، ایک لڑکی کی آنکھوں میں زندہ شہد کی مکھیاں پائی گئیں جنہیں آپریشن سے نکال دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے انتہائی پیچییدہ آپریشن کے ذریعے انوکھی بیماری میں مبتلا 20 سالہ لڑکی کو تکلیف سے نجات دلائی، آپریشن کرنے والے سرجنز کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے جس کے دوران 4 زندہ مکھیاں آنکھوں سے نکالی گئیں۔

تائیوان کے جنوبی علاقے میں رہائش پذیر 20 سالہ لڑکی ’’ہی کو‘‘ آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا تھی، لڑکی کو فویان یونیورسٹی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ اس کی آنکھوں میں شہد کی زندہ مکھیاں ہیں جو آنسوؤں کو چو س کر گزارہ کر رہی ہیں۔