واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست فلوریڈا میں سائنسدانوں نے ریکارڈ سترہ فٹ سے زائد لمبا اژدھا پکڑ لیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اژدھا حیرت انگیز طور پر لمبا ہے جو اس نسل سے تعلق رکھنے والے دیگر سانپوں سے ڈیڑھ گنا سے بھی زیادہ طویل ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ برمی نسل کے اس پائتھون کا شمار دنیا کے لمبے ترین سانپوں میں ہوتا ہے جس کا وزن ایک سو چالیس پونڈ ہے۔
سائنسدانوں نے مزید کہا کہ عموماً انہیں اس نسل کے چھ سے دس فٹ لمبے سانپوں سے واسطہ رہتا ہے لیکن یہ اژدھا حیرت انگیز طور پر لمبا ہے جو اس نسل سے تعلق رکھنے والے سانپوں سے ڈیڑھ گنا سے بھی زیادہ طویل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ تجزیئے کے بعد ہی پتہ چلا سکیں گے کہ کن حالات کے سبب اس نسل کے سانپ لمبائی میں زیادہ بڑھنے لگے ہیں۔