سڈنی: (روزنامہ دنیا) ریڑھ کی ہڈی والے یا فقاریہ جانوروں کے طور پر دنیا میں چھپکلیوں کی نسل کا ایک مخصوص خاندان ایسا بھی ہے۔
ریڑھ کی ہڈی والے یا فقاریہ جانوروں کے طور پر دنیا میں چھپکلیوں کی نسل کا ایک مخصوص خاندان ایسا بھی ہے جس میں شامل انواع کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور انہی میں سے سکنک کہلانے والی چھپکلیوں کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو بیک وقت انڈے بھی دیتی ہے اور بچے بھی چھپکلی کی یہ قسم آسٹریلیا میں پائی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق تخلیق حیات کے ارتقائینظرئیے کی تحت یہ سوال ہے کہ پہلے مرغی تھی یا انڈہ؟ اس سوال کے جواب کی تلاش میں چھپکلی کی یہ نئی حقیقت کافی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔