ملتان: (روزنامہ دنیا) یوں تو آپ نے ڈبل ڈیکر بس سڑکوں پر چلتی دیکھی ہی ہو گی لیکن ملتان سے تعلق رکھنے والے ٖغلام حسین نامی 65 سالہ معمر شخص نے سائیکل کے اوپر ایک اور سائیکل یوں فٹ کی کہ وہ ڈبل ڈیکر سائیکل بن گئی۔
5 فٹ 5 انچ اونچی سائیکل چلاتے اس ملتانی لوہار کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ غلام حسین کو یہ سائیکل بنانے میں 3 دن لگے، انھوں نے یہ سائیکل صرف بنائی ہی نہیں بلکہ چلاتے ہوئے مختلف کرتب بھی دکھاتے ہیں۔
غلام حسین کا کہنا ہے کہ ڈبل ڈیکر سائیکل بنانے کیلئے ساری محنت خود کی لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ایساکرنے سے میں اتنا مشہور ہو جاؤں گا، اپنی ویڈیو دیکھ کر اپنے کام پر فخر محسوس ہوتا ہے۔