بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں دریا کی سطح پر جمی برف کو دھما کا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔ شدید سردی کے سبب دریا کا بڑا حصہ جم گیا تھا، سیلاب کے خدشے پر اضافی برف ہٹائی گئی.
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی شمال مشرقی کاؤنٹی ہوما کی دریائے ہیلونگ جیانگ میں شدید سردی کے باعث دریا کا بڑا حصہ جم گیا تھا، خدشہ تھا کہ گرمی آنے پر دریا پر جمی برف پگھل کر سیلاب میں بدل سکتی ہے جس کے بعد ماہرین کی ہدایت پر دریا کی سطح پر جمی برف کو دھما کا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔
اس منظر کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکے سے برف اڑا کر دریا کا رخ بحال کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جسے ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے۔