اورلینڈو میں نصب 360 فٹ اونچا دنیا کا خطرناک ترین جھولا

Last Updated On 04 April,2019 09:40 am

اورلینڈو: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے پارک میں 360 فٹ کی اونچائی پر دنیا کا خطرناک جھولا نصب ہے جس میں بیٹھنے کے بعد اچھے اچھوں کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔

100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے اس خطرناک جھولے میں صرف ایڈونچر کے شوقین افراد ہی سفر کرپاتے ہیں۔ تین سو ساٹھ فٹ کی اونچائی سے شہر کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

دنیا کے خطرناک ترین جھولے کو دیکھنے پر لوگ خصوصا خواتین پہلے تو خوف و ہراس میں مبتلا ہوتی ہیں لیکن جونہی رنگ برنگی اور خوبصورت روشنیوں سے سجا جھولا چلتا ہے تو اتنی بلندی پر ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے ہوا کے دوش پر اڑ رہے ہیں جو یقینا ایک دلفریب تجربہ محسوس ہوتا ہے اور زندگی بھر یاد رہتا ہے۔