امریکی خاتون نے سینکڑوں شاپنگ بیگ سے انوکھا لباس تیار کر لیا

Last Updated On 08 April,2019 08:43 am

نارتھ کیرولینا: (روزنامہ دنیا) امریکی خاتون نے پلاسٹک کی سینکڑوں شاپنگ بیگز سے ایسا لباس بنایا ہے جو اونی سویٹر کی طرح دکھائی دیتا ہے اسے دیکھ کر ماہرین بھی حیران ہو گئے۔

75 سالہ روسا فیرینو نے ری سائیکلنگ کو نئی جہت دیتے ہوئے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، انہوں نے پلاسٹک کے 140 شاپنگ بیگز سے سکرٹ اور 170سے جیکٹ بنائی۔

اس کام کیلئے روسا نے کسی سائنسی ماہر کی طرح تکنیک استعمال کرتے ہوئے سب سے پہلے شاپنگ بیگز کو پتلے ٹکڑوں میں کاٹا اور انہیں دھاگہ نما صورت دی، جب تک آپ اسے چھوتے نہیں تب تک یہ بتانا محال ہوگا کہ یہ دھاگے سے بنایا گیا ہے یا پھر شاپنگ بیگز پر مشتمل ہے۔