نور سلطان: (ویب ڈیسک) قازقستان سے ایک دلچسپ خبر ہے جہاں پر بھورے ریچھ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
یہ ریچھ پہلے سرکس میں کام کرتا تھا لیکن اس کی حرکتوں سے تنگ آ کر اسے چڑیا گھر میں رکھ دیا گیا۔ 2004ء میں ایک بچے نے اسے کچھ کھانے کو دیا تو ریچھ نے اس کا ایک پاؤں پکڑ لیا اور اسے بھنبھوڑ کر زخمی کر ڈالا۔
اس کے بعد ایک شہری نے ریچھ سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو اس نے اس کو بھی شدید زخمی کر دیا جس کی بمشکل جان بچائی گئی۔ اس واقعے کے بعد اسے جیل میں قید کر دیا گیا ہے جہاں اس کے مزید 700 انسانی دوست بھی موجود ہیں۔
جیل کا عملہ اور دیگر لوگ اس کے لیے کھانے کیلئے چیزیں لے کر آتے ہیں۔ جیل میں اس ریچھ کے لیے خصوصی گھر بنایا گیا ہے۔ قیدی خود قیدی بھی اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔