فالج سے متاثر شخص مسلسل 50 گھنٹے تک منجمد بیٹھا رہا

Last Updated On 19 April,2019 10:24 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں ایک انٹرنیٹ کیفے میں کمپیوٹر استعمال کرنے والا شخص فالج کے حملے کا شکار ہو کر بغیر ہلے جلے مسلسل 50 گھنٹے تک کرسی پر بیٹھا رہا جسے بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ 42 سالہ شخص شین ژین کو فالج کے دورے کے سبب ہسپتال لایا گیا، اسکا جسم مکمل طور پر مفلوج ہو گیا تھا۔ مریض کو لانے والوں نے بتایا کہ یہ شخص ایک انٹرنیٹ کیفے میں مسلسل 50 گھنٹے کرسی پر بیٹھا رہا اور اس دوران ایک بار بھی وہ کسی کام کیلئے نہیں اُٹھا۔

شک ہونے پر کیفے ملازمین نے اسے آوازیں دیں، جواب نہ پا کر اسے ہلایا تو وہ کرسی سے نیچے گر گیا جس پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔