نیروبی: (روزنامہ دنیا) کینیا میں ایک روایت گائے کا خون پینے کی ہے، صدیوں پرانی اس ریت کا تعلق مختلف خانہ بدوش قبائل سے ہے جب وہ صحراؤں میں سفر کرتے تھے تو پانی اور خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے گائے کا خون پیا کرتے تھے۔
یہ روایت آج بھی کینیا کے جنگجو ماسائی قبیلے میں زندہ ہے اور آج بھی کسی تہوار کے موقع پر گائے کا خون پیا جاتا ہے۔ خون نکالنے کا عمل نہایت دل چسپ ہے جس میں گائے کو ہلاک تو نہیں کیا جاتا بلکہ گائے کے جسم پر زخم لگا کر اس سے نکلنے والے خون کو برتن میں جمع کر کے فوری پیا جاتا ہے۔
زیادہ مقدار میں خون پینے والے کو نڈر اور بہادر مرد مانا جاتا ہے اور دیگر نوجوان اس کو کندھوں پر اٹھا کر داد دیتے ہیں، کچھ لوگ خون کیساتھ دودھ ملا کر بھی شوق سے پیتے ہیں۔