میونخ: (نیٹ نیوز) 100 سالہ جرمن خاتون لیزل ہائسے سٹی کونسل الیکشن کی امیدوار بن گئیں۔ انہوں نے اپنی مہم بھی چلانا شروع کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیزل ہائسے کھیلوں کی استاد تھیں اور 100 سال کی عمر تک پہنچنے کے باوجود ان کے ارادے آج بھی بلند ہیں اور وہ سیاستدان بننا چاہتی ہیں۔
وہ 26 مئی کو ہونے والے انتخابات کیلئے گھر گھر اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ لیزل ہائسے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں آ کر نئی نسل کیلئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔