لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سال کی بہترین تصاویر جو شائقین کے دل موہ لے۔
فطرت: عقاب اور عرب
عرب میں عقاب یا باز کے شکار کی روایت صدیوں پرانی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں اس جنگلی پرندے کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ منگولیا میں ایک باز اور اس کے بچوں کی تصویر گیٹی امیجز کے فوٹوگرافر نے بنائی ہے۔
بارڈر پر روتی ننھی بچی
اس تصویر میں میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد پر ہونڈوراس سے تعلق رکھنے والی پناہ گزین سانڈرا کو حراست میں لیا جار رہا ہے۔ فوٹوگرافر کی تصویر میں 2 سالہ یانیلا سانچیز والدہ کی گرفتاری پر رو رہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی مہاجرین کے خلاف سخت پالیسی کے نتیجے میں متعدد پناہ گزین والدین اپنے بچوں سے الگ کر دیئے گئے۔
مہاجرین کا کارواں
’ایجنسی وی یو سے منسلک ڈچ فوٹوگرافر نے اکتوبر 2018ء میں پناہ کی تلاش میں امریکہ کا رخ کرنے والے مہاجرین کی تصویر بنائی تھی۔ اس وقت ہنڈوراس سمیت دیگر وسطی امريکی ممالک سے ہزاروں تارکين وطن مختلف قافلوں کی صورت میں امريکی سرحد کی طرف بڑھ رہے تھے۔
عصری مسائل: کیوبا
ہوانا میں کیوبن لڑکی نے بلوغت سے جوانی میں داخل ہونے کے روایتی جشن ’کوئن سیانیرا‘ کے سلسلے میں 1950ء کی پنک ’ونٹیج کار‘ میں سفر کیا۔ ڈیانا مارکوسیان کی۔ تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ پندرہ سالہ لڑکی ’پورا‘ دماغ کے کینسر میں مبتلا تھی۔
ماحولیات: اکاشنگا ۔ بہادر شخص
زمبابوے کے تالاب میں پیٹرونیلا چگُمبرا سنائپر رائفل کے ساتھ خواتین فورسز کی ٹریننگ کر رہی ہے۔ زمبابوے میں خواتین کی یہ فورس ماحولیات اور جنگلی حیاتیات کا تحفظ کرتی ہیں۔ ان کو مقامی زبان میں ’اکاشنگا‘ یعنی ایک بہادر شخص کہا جاتا ہے۔ یہ تصویر گیٹی امیجز کے فوٹوگرافر نے بنائی ہے۔
حالات حاضرہ: جمال خاشقجی کا قتل
آسٹریلوی فوٹوگرافر استنبول میں قائم سعودی سفارت خانے کے سامنے اس وقت موجود تھے جب سعودی حکومت کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کی وہاں سے گمشدگی بین الاقوامی سطح پر بڑی خبر بن گئی۔ اس تصویر میں سعودی سفارتخانے کا اہلکار صحافیوں کو سفارتخانے میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔
طویل دورانیہ کے منصوبے: قوم پرستی
دیمتروف میں موسیقی کے ایک مقابلے کے بعد چند روسی طلبا بیک اسٹیج میں لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ امریکی اور روسی نوجوانوں میں بڑھتی قوم پرستی پر مشاہدے کے سلسلے میں دستاویزی فوٹوگرافر نے دونوں ممالک میں متعدد مقامات کو دورہ کیا۔
کھیل: کٹنگا میں باکسنگ
کٹنگا کے رائنو باکسنگ کلب میں بچے باکسنگ کی ٹریننگ کرتے ہیں۔ کٹنگا یوگنڈا کے شہر کمپالا کی ایک بڑی کچی آبادی ہے۔ یہاں بیس ہزار سے زائد افراد شدید غربت کا شکار ہیں۔ اس کلب کو کسی قسم کی بیرونی مالی امداد موصول نہیں ہوتی۔ یہ تصویر ناروے کے فوٹوگرافر جون پیٹرسن نے بنائی ہے۔