راولپنڈی: (دنیا نیوز) قدیم فن خطاطی کی ترویج کے لیے راولپنڈی آرٹ کونسل میں ماہر خطاط محمد عظیم اقبال کے ساٹھ سے زائد فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ خطاطی میں ان تمام اشیاء کو بروئے کار لایا گیا جن پر ابتدائی ادوار میں قرآن پاک لکھا گیا۔
چمڑے کا کینوس، لکڑی، کاغذ اور درختوں کی چھال کیساتھ سونے، تانبے کے استعمال اور رنگوں کا حسین امتراج لئے نامور خطاط کے منفرد شاہکار دیکھنے والوں کے دل میں اتر گئے۔
قدیم فن خطاطی کی ترویج کے لیے راولپنڈی آرٹ کونسل میں ماہر خطاط محمد عظیم اقبال کے ساٹھ سے زائد فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ خطاطی کے نمونوں میں روایتی رسم الخط کیساتھ ان تمام اشیاء کو بروئے کار لایا گیا جن پر ابتدائی ادوار میں قرآن پاک لکھا گیا۔
فن پاروں میں قرانی آیات، اسمائے مبارک اور اسلامی اداوار کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا تو شہریوں نے بھی خوب پذیرائی بخشی۔ خطاطی کی نمائش راولپنڈی آرٹ کونسل میں 5 مئی تک جاری رہے گی۔